ایران معاہدہ آخری مراحل میں، مسلم رہنماؤں اور نیتن یاہو کو اعتماد میں لے لیا: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تاریخی امن معاہدہ بڑی حد تک طے پا چکا ہے اور مذاکرات مکمل ہونے کے قریب ہیں۔ اوول آفس سے جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ معاہدے کی تفصیلات پر گفتگو جاری ہے، جس کے تحت آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق، انہوں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر، سعودی عرب کے محمد بن سلمان، یو اے ای کے محمد بن زاید، قطر کے امیر، اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سمیت متعدد مسلم رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس گفتگو کے دوران مسلم ممالک کی قیادت نے امریکی صدر پر زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ اس معاہدے کو قبول کر کے آگے بڑھائیں۔ صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو سے بھی الگ بات چیت کی ہے، جو انتہائی مثبت رہی۔ یہ معاہدہ اب تمام متعلقہ ممالک کی حتمی منظوری سے مشروط ہے۔