ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن، اسرائیل کا حقِ دفاع محفوظ رہے گا: مارکو روبیو

نئی دہلی(رم نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر کام جاری ہے، تاہم اسرائیل کا حقِ دفاع برقرار رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے اور جوہری معاملات پر محدود مدت کے مذاکرات کے لیے مضبوط تجویز موجود ہے، جس کی عالمی سطح پر حمایت کی جا رہی ہے۔ مارکو روبیو نے واضح کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد بازی میں کوئی ناقص معاہدہ نہیں کریں گے اور امریکہ متبادل راستوں سے پہلے سفارت کاری کو پورا موقع دے گا۔