لندن (رم نیوز) واشنگٹن اور تہران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے حوالے سے برقرار غیر یقینی صورتحال نے عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں جیو پولیٹیکل کشیدگی اور ممکنہ معاہدے سے متعلق ابہام نے عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا عمل تیز کر دیا ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل پر طویل پابندیوں کے خطرات عالمی معاشی ترقی کو شدید متاثر کر سکتے ہیں۔ عالمی مارکیٹ سے حاصل ہونے والے تازہ ترین کاروباری اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد کی واضح کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 99 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔امریکی خام تیل بھی 4 فیصد کی مندی کے بعد 92 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
امریکہ ایران معاہدے پر غیر یقینی صورتحال، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی