لاہور (رم نیوز)لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام شہروں میں گرمی کی لہر شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں صبح کے وقت ہی سورج کی تپش کی وجہ سے پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، صوبائی دارالحکومت میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے، جب کہ شام کے اوقات میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی سورج کی تپش کے باعث حبس کی کیفیت برقرار رہے گی۔ دوسری جانب، موسمیاتی ماہرین نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی موسم خشک اور شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ شدید لو اور تپش کے پیشِ نظر شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔