تل ابیب(رم نیوز) اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو میں اتفاق ہوا ہے کہ ایران سے کوئی بھی معاہدہ جوہری خطرے کے مکمل خاتمے سے مشروط ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران کی یورینیئم افزودگی کی تنصیبات ختم اور جوہری مواد ایرانی سر زمین سے ہٹایا جائے۔
نیتن یاہو کے مطابق، صدر ٹرمپ نے لبنان سمیت دیگر محاذوں پر اسرائیل کے حقِ دفاع کی دوبارہ حمایت کی ہے۔ دوسری جانب، پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات تعمیری سمت میں جا رہے ہیں، تاہم وہ معاہدے کے لیے کسی جلد بازی کا شکار نہیں ہوں گے۔