بیجنگ(رم نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران بیجنگ کے گریٹ ہال میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں چینی ہم منصب لی چیانگ نے ان سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے وفود کا تعارف کرایا، جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے جہاں متعدد اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔
بیجنگ میں آج وزیراعظم کا دن مصروف ترین رہے گا، جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ، وزیراعظم تیانمن اسکوائر میں عوامی ہیروز کی یادگار پر حاضری دیں گے، چینی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتیں کریں گے اور پاک-چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے۔