کراچی: بادلوں اور پھوار کے بعد دن بھر گرمی اور حبس کا امکان

کراچی(رم نیوز)شہرِ قائد میں آج صبح کا آغاز بادلوں اور خوشگوار پھوار سے ہوا، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق بادل چھٹنے کے بعد دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، لیکن ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد تک بڑھنے کی وجہ سے گرمی کی شدت اصل سے 5 سے 8 ڈگری زیادہ محسوس ہوگی۔ حبس کے اس زور کو کم کرنے کے لیے دن بھر 20 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔