عیدالاضحیٰ پر کانگو وائرس کا خدشہ،شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت

لاہور(رم نیوز) عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی کانگو وائرس کے خطرات بڑھ گئے ہیں، جس پر طبی ماہرین نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق یہ وائرس جانوروں کے چِچڑ کاٹنے یا ان کے خون سے منتقل ہوتا ہے۔ اس سے بچاؤ کے لیے مویشی منڈی جانے اور قربانی کے وقت ماسک، دستانوں اور حفاظتی لباس کا استعمال یقینی بنائیں، جانوروں پر چیچڑ مار سپرے کریں اور آلائشوں کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں۔ تیز بخار یا جسم میں درد کی صورت میں فوری ہسپتال سے رجوع کریں۔