اسلام آباد(رم نیوز)صدرمملکت آصف علی زرداری نے اہم قانونی بلز اور سرکاری سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔ منظور کیے گئے قوانین میں اسلام آباد میں پلاسٹک بک کورز پر پابندی کا ماحولیاتی بل اور فوجداری ضابطہ اخلاق (ترمیمی) بل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صدر نے گورنر سندھ کی بیرونِ ملک رخصت کی درخواست بھی منظور کی ہے۔دوسری جانب صدر زرداری نے اردن کے یوم آزادی پر شاہ عبداللہ دوم کو مبارکباد دیتے ہوئے پاک اردن برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
صدر زرداری کی ماحولیاتی و فوجداری اصلاحات بلز اور گورنر سندھ کی رخصت کی منظوری