لاہور(رم نیوز) کوئٹہ بم دھماکے کے بعد ریلوے پولیس نے ملک بھر میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی ہے۔ ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ٹرینوں اور سٹیشنز پر مسلح کمانڈوز تعینات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ریلوے ٹریکس اور اہم تنصیبات پر گشت اور سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، ریلوے حدود میں واقع حساس مذہبی مقامات اور عید کے اجتماعات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ سٹیشنز کے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کڑی نگرانی اور مشکوک افراد و سامان کی سخت چیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔
کوئٹہ دھماکہ، ریلوے سٹیشنز پر کمانڈوز تعینات، سکیورٹی ہائی الرٹ