پشاور(رم نیوز)محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں کے پرائمری سکول یکم جون سے 31 اگست تک، جبکہ مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول 15 جون سے 16 اگست 2026ء تک بند رہیں گے۔ دوسری طرف، صوبے کے سرد پہاڑی علاقوں میں تمام تعلیمی اداروں کے لیے یکم جولائی سے 31 جولائی تک ایک ماہ کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
کے پی کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری