بیجنگ(رم نیوز)پاکستان اور چین نے باہمی روابط مضبوط کرنے کے لیے 15 مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے ہیں۔ بیجنگ میں ہونے والی اس تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ بھی موجود تھے۔ ان معاہدوں کے تحت دونوں ممالک اقتصادی ترقی، آزاد تجارت، زراعت، موسمیاتی تبدیلی، میڈیا، انسانی وسائل اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔
پاک چین تعاون، بیجنگ میں 15 اہم معاہدوں پر دستخط