جے پور (رم نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جنوبی ایران پر امریکی حملوں کے باعث جنگ بندی کے غیر مستحکم ہونے کے باوجود ایران کے ساتھ نیا معاہدہ اب بھی ممکن ہے، اور اس سلسلے میں قطر میں سفارتی مذاکرات جاری ہیں۔ جے پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے بتایا کہ ابتدائی دستاویز کے متن اور اصطلاحات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس میں چند دن لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی صدر یا تو ایک جامع اور اچھا معاہدہ کریں گے یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ امریکی وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وہاں ہونے والی سرگرمیوں کو غیر قانونی اور عالمی امن کے لیے ناقابلِ قبول قرار دیا اور سمندری راستے کو فوری کھولنے پر زور دیا۔
ایران کے ساتھ معاہدہ اب بھی ممکن، قطر میں بات چیت جاری ہے، امریکی وزیر خارجہ