مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد؛ وطنِ عزیز کے امن و اتحاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

راولپنڈی (رم نیوز) عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت نے قوم کو تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پوری قوم کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس بابرکت اور پرمسرت موقع پر پاکستان کی مسلح افواج ملک و ملت کی سلامتی، پائیدار امن، خوشحالی اور باہمی اتحاد کے لیے خصوصی طور پر دعاگو ہیں۔