اسلام آباد/ راولپنڈی (رم نیوز) پاکستان کی تاریخ کے عظیم ترین اور تاریخی دن 'یومِ تکبیر' کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر صدرِ مملکت، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملکی دفاع اور قومی خود داری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن پاکستان نے جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک توازن بحال کیا۔ مسلح افواج کے سربراہان نے اس عظیم سنگ میل کو اس وقت کی مدبر قیادت، مایہ ناز سائنسدانوں، انجینئرز اور پوری قوم کی قربانیوں کا ثمر قرار دیا جو ملکی خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کی علامت ہے۔