نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات طے، پاک امریکہ تعلقات پر بات چیت ہوگی

اسلام آباد (رم نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اپنے دورہ امریکہ کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے، جس میں پاک امریکہ تعلقات، علاقائی امن اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان اہم ترجیحی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں استحکام لانے پر توجہ دی جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ دورہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ اور وسیع البنیاد شراکت داری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔