کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس مسلسل تیسرے روز بھی منسوخ

کوئٹہ(رم نیوز) تکنیکی خرابیوں نے عید کی خوشیوں میں مسافروں کا سفر مشکل بنا دیا، کوئٹہ سے پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس سروس آج بھی بحال نہ ہو سکی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے روز سے معطل جعفر ایکسپریس کو فنی وجوہات کی بنا پر منسوخ رکھا گیا ہے، جبکہ پشاور سے آنے والی ٹرین کو بھی کوئٹہ پہنچنے سے قبل جیکب آباد سے ہی واپس موڑا جا رہا ہے۔ کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل اور چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی بند ہونے کی وجہ سے ریل ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے، جس کے باعث سینکڑوں مسافر سٹیشنوں پر رل گئے۔