خلیجِ عمان میں خطرے کی سطح کم، آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت تاحال متاثر

لندن (رم نیوز) برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے خلیجِ عمان میں سکیورٹی الرٹ کو ’انتہائی خطرناک‘ سے کم کر کے ’شدید‘ کر دیا ہے، تاہم آبنائے ہرمز میں خطرے کی سطح بدستور برقرار ہے۔تازہ ایڈوائزری کے مطابق، آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے؛ جہاں عام حالات میں روزانہ 138 جہاز گزرتے تھے، وہاں گزشتہ روز صرف 3 جہازوں نے یہ راستہ عبور کیا۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ علاقے میں بارودی سرنگوں کی موجودگی اور سیٹلائٹ نیویگیشن میں مداخلت کے خدشات اب بھی موجود ہیں، اس لیے بحری جہازوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔