میئر نیویارک کا ایران جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ، جانی و مالی نقصان پر تشویش

نیویارک (رم نیوز )میئر نیویارک سٹی ظہران ممدانی نے ایران کے خلاف جاری جنگ کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے ایک ’غیر ذمہ دارانہ پالیسی‘ قرار دے دیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر شروع کی گئی اس جنگ میں اب تک ہزاروں شہریوں سمیت 13 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ظہران ممدانی نے مزید کہا کہ اس جنگ کی وجہ سے پٹرول اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سارا بوجھ محنت کش طبقے پر پڑ رہا ہے، لہٰذا انسانی اور معاشی نقصان کو روکنے کے لیے جنگ کا خاتمہ ناگزیر ہے۔