نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات آج ہوگی

واشنگٹن (رم نیوز) پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں، جہاں پاکستانی سفیر اور سفارتی حکام نے ان کا استقبال کیا۔اسحاق ڈار آج امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں پاک امریکہ تعلقات اور علاقائی امور پر گفتگو ہوگی۔ واشنگٹن پہنچنے سے قبل انہوں نے نیویارک میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے بھی ملاقات کی تھی۔ اسحاق ڈار اپنی مصروفیات مکمل کر کے آج ہی وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔