نیویارک (رم نیوز) ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے 60 روزہ مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نمایاں گر گئیں۔برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 93.7 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل 88.9 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مذاکرات کاروں میں اتفاق کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال اس معاہدے کی حتمی منظوری نہیں دی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ دستخط کر دیتے ہیں تو اس سے نہ صرف خطے میں کشیدگی کم ہوگی بلکہ آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت بحال ہونے سے عالمی معیشت کو استحکام ملے گا۔
ایران امریکہ ممکنہ جنگ بندی کا اثر، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں