صدرِ مملکت نے 5 جون کو پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (رم نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 جون شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 6 بجے طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔قومی اسمبلی کے اس اہم اجلاس میں مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے 60 سے زائد اراکینِ پارلیمنٹ کی واپسی جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے، جس کے بعد بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔ دونوں ایوانوں کا باقاعدہ ایجنڈا جلد جاری کر دیا جائے گا۔