کراچی میں شدید گرمی اور حبس

کراچی(رم نیوز) محکمہ موسمیات نے شہر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک جا سکتا ہے، جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد رہا۔ گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔حبس کی وجہ سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہونے کا خدشہ ہے۔