لاہور(رم نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں (مال روڈ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ) میں تیز ہواؤں، موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔بارش کے باعث جہاں مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، وہیں واپڈا ٹاؤن میں رکشے پر دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف، لیسکو کے 50 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
تیز بارش اور ژالہ باری سے لاہور میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی