اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں نمایاں ردوبدل کر دیا ہے، جس کے تحت پٹرول پر لیوی کی شرح میں کمی جبکہ ڈیزل پر اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، پٹرول پر عائد لیوی میں 10 روپے 83 پیسے فی لٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 102.17 روپے سے کم ہو کر 91.34 روپے پر آ گئی ہے۔ اس کے برعکس، ڈیزل کے صارفین پر بوجھ بڑھاتے ہوئے اس پر لیوی میں 10 روپے 93 پیسے فی لٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 58 روپے سے بڑھ کر 68.93 روپے ہو گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے مزید واضح کیا ہے کہ مٹی کے تیل پر عائد لیوی میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 20 روپے 36 پیسے فی لٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔
پٹرولیم لیوی میں تبدیلیاں: پٹرول پر ٹیکس کم، ڈیزل پر بڑھا دیا گیا