شمالی وزیرستان(رم نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر 30 اور 31 مئی (ہفتہ اور اتوار) کو کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق، کرفیو کے دوران ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستے اور اہم شاہراہیں ہر قسم کی عوامی آمدورفت اور عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہیں گی۔
تاہم، شہریوں کی سہولت اور ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے روزانہ شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک کرفیو میں نرمی کی جائے گی۔ حکام نے مقامی آبادی سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور مقررہ اوقات کے علاوہ اپنے گھروں تک محدود رہیں۔