صدر ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر، ایران سے متعلق وائٹ ہاؤس کا اجلاس بے نتیجہ ختم

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے معاملے پر ہونے والا دو گھنٹے کا اہم اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔وائٹ ہاؤس نے اجلاس ختم ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم اس کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ واضح رہے کہ اس اجلاس سے قبل صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی ختم کرنے اور وہاں سے آبی بارودی سرنگیں ہٹانے کا اعلان کیا تھا، لیکن جنگ بندی میں توسیع پر فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔