پاک امریکہ وزرائے خارجہ کی ملاقات، تجارت اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(رم نیوز) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور انسدادِ دہشت گردی سمیت سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے بیرونی سرمایہ کاری کے لیے حکومتی عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران تاریخی تجارتی معاہدے طے پائے ہیں اور حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔