بلوچستان میں 3 روز بعد ٹرین سروس بحال، جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ سے روانہ ہوگی

کوئٹہ(رم نیوز) بلوچستان میں گزشتہ 3 روز سے ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل ریلوے آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق، جعفر ایکسپریس آج (ہفتہ) اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی واپسی سروس بھی معمول کے مطابق چلے گی۔ یاد رہے کہ اس معطلی کے دوران بولان میل اور چمن پسنجر سمیت کئی ٹرینیں بند رہیں، جبکہ کراچی سے چلنے والی تیزگام اور سکھر ایکسپریس بھی غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوئیں جس پر مسافروں نے شدید احتجاج بھی کیا تھا۔ تاہم اب ملک بھر کے لیے ریلوے رابطہ دوبارہ بحال ہو رہا ہے۔