ریاض (رم نیوز)فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ کل سے شروع ہو رہا ہے، جو 30 جون تک جاری رہے گا۔ اس ایک ماہ طویل آپریشن کے دوران سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز کی 471 پروازوں کے ذریعے 1 لاکھ 19 ہزار حجاج کو وطن واپس لایا جائے گا۔ حج آپریشن کے پہلے روز 22 پروازوں کے ذریعے 5,237 حاجی پاکستان پہنچیں گے، جبکہ پہلی پرواز 391 حاجیوں کو لے کر یکم جون کی صبح جدہ سے سیالکوٹ پہنچے گی۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ کے لیے بھی پروازیں لینڈ کریں گی۔
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی کا فلائٹ آپریشن کل سے شروع، 471 پروازیں چلائی جائیں گی