کاروباری ہفتے کے آغاز میں مندی ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1500 پوائنٹس گر گیا

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے دباؤ کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 72 ہزار 405 کی سطح پر آ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ 1 لاکھ 73 ہزار 962 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ دوسری جانب، ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان رہا جہاں جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 4 فیصد، تائیوان میں 2 فیصد جبکہ جاپان اور ہانگ کانگ میں 1 فیصد کی تیزی دیکھی گئی۔ تاہم چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی مارکیٹس معمولی مندی کا شکار رہیں۔