پی پی پی کی انتخابی مہم تیز، بلاول بھٹو زرداری سکردو پہنچ گئے، گلگت بلتستان میں بڑے جلسوں کا اعلان

سکردو(رم نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کو تیز کرنے کے لیے سکردو پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، پی پی پی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری اور سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے پارٹی چیئرمین کا استقبال کیا۔

اس کے علاوہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور نجم الدین خان سمیت دیگر سینئر رہنما بھی وہاں موجود تھے۔ شیڈول کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج ہی ضلع شکر کی تحصیل گلاب پور میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے اس دورے کے دوران سکردو، چلاس، غذر اور گلگت میں بھی عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔