اسلام آباد میں کاروباری اوقات محدود: شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کو رات 8 بجے تالے لگانے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(رم نیوز) ضلعی انتظامیہ نے یکم جون سے کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت تمام مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے۔ ریسٹورنٹس، تندور، بیکریز، کریانہ، سبزی کی دکانیں اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کیے جائیں گے۔ ہسپتال، میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس، کال سینٹرز، ڈیری شاپس اور ریسٹورنٹس کی ہوم ڈیلیوری سروس پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔