کراچی(رم نیوز) ٹریفک نظم و ضبط کی بہتری کے لیے آج سے شارع فیصل پر لین ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف 'ای چالان' کا نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔ سڑکوں پر نصب کیمروں کی مدد سے خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے گی اور چالان موبائل فون یا گھر کے پتے پر بھیجا جائے گا۔ ابتدائی طور پر یہ اقدام شارع فیصل تک محدود ہے، تاہم بعد میں اسے شہر کی دیگر بڑی شاہراہوں تک بڑھایا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق اس کا مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور حادثات میں کمی لانا ہے۔
کراچی میں ٹریفک قوانین سخت: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر 'ای چالان' شروع