بینکاک(رم نیوز) تھائی لینڈ نے امیگریشن قوانین کا جائزہ لینے کے بعد بھارت کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت فوری طور پر ختم کر کے نئی پالیسی نافذ کر دی ہے۔ بھارتی جریدے کے مطابق یہ اقدام تھائی لینڈ میں بھارتی شہریوں کی جانب سے غیر قانونی ملازمتوں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث اٹھایا گیا ہے۔نئی امیگریشن پالیسی کے نفاذ کے بعد اب بھارتی مسافروں کو تھائی لینڈ کے سفر کے لیے باقاعدہ ویزا حاصل کرنا ہوگا۔
سکیورٹی خدشات، تھائی لینڈ نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کر دی