کراچی(رم نیوز) سندھ میں شدید گرمی، مضرِ صحت پانی اور عید کے بعد خراب یا ضرورت سے زیادہ گوشت کھانے کے باعث سینکڑوں افراد گیسٹرو کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔ کراچی کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران معدے کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد اچانک بڑھ گئی ہے۔ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ عیدِ قربان کے بعد گوشت کو صحیح طرح محفوظ نہ کرنے اور بدپرہیزی کی وجہ سے ہر سال گیسٹرو کے کیسز بڑھ جاتے ہیں۔
شدید گرمی اور گوشت کا غیر محتاط استعمال،سندھ میں گیسٹرو کے مریضوں میں ہوشربا اضافہ