اسلام آباد(رم نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی میں اختلافات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا یا پارٹی کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ سب بانئ پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہیں اور ارکان کو جمہوری طور پر اختلافِ رائے کا حق حاصل ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہے، تمام ایم پی ایز وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ ہیں اور انہیں قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سب متحد ہیں: بیرسٹر گوہر