کراچی(رم نیوز)سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے 900 ارب روپے سے زائد حجم کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کی تجاویز مرتب کر لی ہیں۔ دستیاب وسائل کے پیشِ نظر آئندہ سال کا بجٹ رواں سال کے 1018 ارب روپے سے کم رکھا گیا ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے لیے 522 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جبکہ غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 296 ارب روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 50 سے 60 ارب اور ضلعی پروگرام کے لیے 50 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مالی سال 2026-27، سندھ حکومت نے 900 ارب سے زائد کا ترقیاتی بجٹ تیار کر لیا