اسرائیل کا لبنانی قلعے پر قبضہ؛ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

نیویارک (رم نیوز) اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تاریخی قلعے 'بیفورٹ' پر قبضے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ یہ اجلاس فرانس کی درخواست پر بلایا گیا ہے، جس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جنوبی لبنان میں جاری کشیدگی کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ جنگ حزب اللہ کی طرف سے ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کے بدلے اسرائیل پر راکٹ داغنے کے بعد شروع ہوئی۔