جی بی انتخابات اور عید سکیورٹی، وزیرِ داخلہ کی وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ

لاہور (رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کو پُرامن و شفاف بنانے کے لیے تیار کردہ جامع سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔