ایران امریکہ معاہدے میں تاخیر، عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید مہنگا

کیلیفورنیا (رم نیوز) ایران اور امریکہ کے درمیان ڈیل میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق، عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت بڑھ کر 93 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی اور مربن خام تیل تقریباً 90 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب، تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ڈیل میں تعطل کے باوجود ایشیائی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت آغاز ہوا ہے، جہاں جاپان کا 'نکئی' اور کوریا کا 'کاسپی' انڈیکس گزشتہ ہفتے کی تیزی کو برقرار رکھتے ہوئے گرین زون میں کاروبار کر رہے ہیں۔