تہران(رم نیوز)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ پر مذاکراتی عمل کو طول دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن مسلسل اپنے موقف میں تبدیلی اور متضاد میڈیا پیغامات کے ذریعے بات چیت کو پیچیدہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کا تبادلہ اب بھی شدید بداعتمادی کے ماحول میں جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سفارتی رابطوں کے باوجود دونوں فریقین کے درمیان حالیہ ہفتوں میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جس میں پاسدارانِ انقلاب نے سیرک جزیرے پر امریکی حملے کا جواب بھی دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل دو الگ فریق نہیں ہیں، اور لبنان میں جنگ بندی خطے میں امن کے کسی بھی معاہدے کا لازمی حصہ ہے۔