ایران سے آئندہ ہفتے معاہدہ اور جنگ بندی میں توسیع متوقع ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں قوی یقین ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا جائے گا، جس کے تحت جاری جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی۔ امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس متوقع معاہدے کے نتیجے میں تزویراتی لحاظ سے اہم ترین بحری راستے 'آبنائے ہرمز' کو دوبارہ تجارتی آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ تہران کی جانب سے پیغامات کا تبادلہ روکنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران نے امریکہ کو اس تعطل سے متعلق باضابطہ مطلع نہیں کیا، تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ امریکہ دوبارہ ایران پر بمباری شروع کر دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فیصلے سے امریکی حکمتِ عملی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، امریکہ اس وقت تک پرسکون رہتے ہوئے ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھے گا جب تک ایران امریکی شرائط پر ڈیل کے لیے مکمل تیار نہیں ہو جاتا۔