آج سے 5 جون تک پنجاب میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی، کے پی میں سیلاب کا الرٹ

لاہور (رم نیوز) محکمہ موسمیات نے مغربی ہواؤں کے ملک میں داخلے کے بعد آج سے 5 جون تک لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی اور وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب، سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، جبکہ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی وجہ سے گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے چترال، سوات اور مانسہرہ سمیت دیگر بالائی اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔