جاپانی وزیراعظم سے رابطہ، ایران آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے پر تیار

تہران (رم نیوز) ایران نے تزویراتی لحاظ سے انتہائی اہم بحری راستے 'آبنائے ہرمز' میں تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لیے آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور جاپانی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ایک اہم ٹیلیفونک گفتگو کے دوران جاپانی وزیراعظم نے عالمی تجارت کے تحفظ کے لیے آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل طور پر کھولنے پر زور دیا۔ گفتگو کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ خطے میں بنیادی تنازع اور مسائل ان سخت پابندیوں کی وجہ سے ہیں جو امریکہ نے ایرانی جہاز رانی اور بین الاقوامی تجارت پر غیر قانونی طور پر عائد کر رکھی ہیں۔ تاہم، انہوں نے جاپانی وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی کہ ایران اپنی جانب سے ہر ممکن کوشش کرے گا کہ آبنائے ہرمز سے جاپانی بحری جہازوں کی آمدورفت کو آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔