سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار کی حد پر بحال

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت آغاز ہوا ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 71 ہزار 339 کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ 3,362 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوئی تھی۔ دوسری جانب، امریکہ ایران بحران کے باعث ایشیائی مارکیٹیں دباؤ کا شکار ہیں، جہاں جنوبی کوریا کے انڈیکس میں 2 فیصد اور جاپان کے نکی انڈیکس میں ڈیڑھ فیصد کی مندی ریکارڈ کی گئی، تاہم ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ کی مارکیٹوں میں تیزی دیکھی گئی۔