دوحہ(رم نیوز)قطری سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کو مستحکم بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکہ نے قطر کو باضابطہ مطلع کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے بعد اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر متوقع حملے منسوخ کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ قطر نے گزشتہ اتوار کو صورتحال کے پیش نظر امریکہ سے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد سے قطری حکام فریقین کے درمیان تناؤ کم کرنے اور جنگ بندی معاہدے کو مؤثر بنانے کے لیے فعال ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
بیروت پر اسرائیل کے متوقع حملے منسوخ، جنوبی لبنان میں کشیدگی کم کرنے کیلئے قطری سفارتی کوششیں تیز