تائپے(رم نیوز) تائیوان کی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ ٹی 34 دورانِ مشق گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔ تائیوان کی وزارتِ دفاع کے مطابق، یہ حادثہ ایک تربیتی مشق کے دوران انجن فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے گرنے سے اس میں موجود دونوں پائلٹ جان کی بازی ہار گئے۔ تائیوان کی فضائیہ نے واقعے کی فوری اور مکمل تفتیش کے لیے ایک اعلیٰ سطحی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو حادثے کے اسباب کا جائزہ لے رہی ہے۔
تائیوان میں فضائیہ کا تربیتی طیارہ ٹی 34 گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک