آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پابندی برقرار، پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید ایک ماہ کی توسیع

لاہور(رم نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق، آؤٹ ڈور ڈرون کی پروازوں پر مکمل پابندی ہوگی، تاہم شادی ہالز اور مارکیز کے اندر محدود پیمانے پر چھوٹے ڈرونز استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے جس کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری تقریب کے منتظمین پر عائد ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حساس ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے اور وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے حسبِ ضرورت ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کر سکیں گے۔