کراچی(رم نیوز) بین الاقوامی مارکیٹ میں تیزی کے زیرِ اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4,600 روپے کے نمایاں اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 3,944 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے ہو گیا ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 94 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 153 روپے پر پہنچ گئی۔ صرافہ مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق مقامی سطح پر قیمتوں میں اس ریکارڈ اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ کی صورتحال ہے، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4,540 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی قیمتوں پر مرتب ہوا۔
سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں اضافہ